ترجمان جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ نے کہا ہے کہ کشمیری جوانوں کو فوجی گاڑیوں کے نیچے کچل کر مارڈالنا بھارتی استعمارکا نیا ہتھیار بن چکا ہے۔ جس بے دردی کے ساتھ معصوم قیصر امین کو دو دوسرے لوگوں کے ساتھ فوجی گاڑی کے نیچے کچلا گیا وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارتی قاتلوں کیلئے انسانیت کوئی معنی نہیں رکھتی ہے۔ فرنٹ ترجمان نے قیصر امین کو سی آر پی ایف کی گاڑی کے نیچے کچل ڈالنے کے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک کی گرفتاری اور نائب چیئرمین شوکت احمد بخشی کی خانہ نظر بندی کی سخت الفا ظ میں مذمت کرتے ہوئے ترجمان نے کہا ہے کہ کل علی الصبح سحری کے موقع پر پولیس نے لبریشن فرنٹ چیئرمین کے گھر کا گھیرائو کیا اور انہیں گرفتار کرکے لے گئے۔ گرفتاری کے فورا بعد انہیں پولیس تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نیئب چیئرمین شوکت احمد بخشی کو بھی اپنے ہی گھر پر نظر بند کررکھا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments