لاہور: عائشہ احد نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز اور داماد علی عمران کے خلاف جنوبی چھاؤنی تھانے میں درخواست جمع کروادی۔یاد رہے کہ عائشہ احد نامی خاتون نے دعویٰ کر رکھا ہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کے ساتھ ان کی 2010 میں شادی ہوئی، جس کے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی اہلیہ کلثوم نواز بھی گواہ ہیں جبکہ اُن کے پاس شریف فیملی کے تمام پیغامات بھی موجود ہیں۔جنوبی چھاؤنی تھانے میں جمع کروائی گئی عائشہ احد کی درخواست کے مطابق حمزہ شہباز نے 16 فروری 2011 کو گھر شفٹ کرنے کے بہانے انہیں بلایا، جہاں انہوں نے علی عمران کے ساتھ مل کر ان پر تشدد کیا، جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور موبائل فون، جیولری اور پرس چھین لیا۔عائشہ احد کے مطابق حمزہ شہباز اور علی عمران نے انہیں حبس بے جا میں رکھا اور صبح جب وہ جان بچا کر نکلیں تو ڈرائیور انہیں ایک اور مقام پر لے گیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments