لندن…..گوگل والوں نے عام الیکٹرانک ٹیکنالوجی کے دائرے سے نکل کر دوسرے شعبہ ہائے حیات میں جو داخل ہونے کا سلسلہ شروع کیا ہے وہ جاری ہے اور اس سلسلے کی تازہ کڑی دروازوں پر لگائی جانے والی وہ گھنٹی ہے جسے انتہائی عجیب و غریب انداز میں کمال مہارت سے تیار کیا گیا ہے۔ 229ڈالر میں دستیاب ہونے والی یہ گھنٹی ایک طرح کی وڈیو ڈور بیل ہے جو دروازے پر موجود شخص کے بارے میں ساری کیفیات ریکارڈ کرکے گھر کے مکینوں کو تمام اطلاعات فراہم کرتی ہے اور یہ بتاتی ہے کہ دروازے پر کوئی اجنبی کھڑا گھنٹی بجا رہا ہے یا کوئی ایسا مانوس شخص گھنٹی بجا رہا ہے جو یا تو افراد خانہ سے تعلق رکھتا ہے یا اس کا اکثر گھر آنا جانا رہتا ہے۔ گوگل نے اس ڈور بیل کو نیسٹ ہیلو کا نام دیا ہے۔ اس کے اندر ایک چھوٹا سا وڈیو کیمرہ نصب ہے اور یہ اسپیکر سے بھی لیس ہے۔ اس میں رات کے وقت بھی چیزوں کو دیکھنے کی صلاحیت ہے اور اسکا اسپیکر بھی 24گھنٹے کام کرتا ہے۔ چہرہ شناسی کی ایسی کوئی بات نہیں جو اس ڈور بیل میں نہ ہو۔ اگر گھر میں کوئی شخص نہ ہو تو باہر گئے ہوئے افراد خانہ کو وہ اسمارٹ فون پر اطلاع دیتا ہے کہ آپ کے گھر کے دروازے پر کوئی کھڑا ہے۔ یہ ڈیوائس وائی فائی سے بھی منسلک ہے اور 24گھنٹے کی ریکارڈ نگ کرسکتا ہے۔ امریکہ میں مارچ میں اسے بازار میں پیش کیا جاچکا ہے او راسکی قیمت 229ڈالر رکھی گئی ہے۔اس گھنٹی میں عام گھنٹیوں کی طرح ڈنگ ڈونگ قسم کے رنگ ٹون بھی موجو دہیں۔ یہ دروازے پر گھنٹی بجاکر واپس جانے والے فرد کا پیغام بھی محفوظ کرسکتا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments