چیف جسٹس کی ضبط کی گئی سرکاری گاڑیوں سے متعلق بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں لگژری گاڑیوں کے استعمال سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے ضبط کی گئی گاڑیوں سے متعلق بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کسی سیاستدان کو سرکاری گاڑیوں پر انتخابی مہم نہیں چلانے دیں گے۔واضح رہے کہ چیف جسٹس نے 2 جون کو سماعت کے دوران غیر استحقاق شدہ گاڑیوں کو ضبط کرنے کا حکم دیتے ہوئے وزرا اور سرکاری افسران کے زیر استعمال سرکاری گاڑیوں کا تمام ریکارڈ 5 جون کوطلب کیا تھا۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے آج مذکورہ کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران حکومت نے سپریم کورٹ میں لگژری گاڑیوں کے استعمال سے متعلق رپورٹ پیش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں