نگران حکومت لوڈشیڈنگ کی ذمہ دار ہے: نواز شریف

سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے جانے تک کوئی لوڈشیڈنگ نہیں تھی اگر اب لوڈشیڈنگ ہورہی ہے تو اس کی ذمہ داری نگران حکومت ہے۔
احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کے دوران نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم سسٹم میں 10 ہزار میگا واٹ کا اضافہ کر کے گئے اور ہمارے جانے تک کوئی لوڈشیڈنگ نہیں تھی، اگر اب بجلی پوری نہیں تو ذمہ دار نگران حکومت ہے۔نواز شریف نے کہا کہ حکومت دوبارہ ملی تو ضروری اقدامات کریں گے، قومی کمیشن بنے گا جو حساب کتاب کرے گا، پارلیمنٹ کے قانون کو سنگل رکنی بنچ کیسے اٹھا کر باہر پھینک دیتا ہے۔صحافی کے سوال ‘ڈی جی آئی ایس پی آر نے کل سوشل میڈیا سے متعلق بات کی، کیا کہیں گے’ جس کے جواب میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انہوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پوری پریس کانفرنس نہیں سنی اس لیے کچھ نہیں کہہ سکتے۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ ماضی میں بار بار گرے ہیں اب سنبھلنا چاہیے جب کہ انہوں نے ایک شعر بھی پڑھا۔جو ٹھوکر نہ کھائے نہیں جیت اس کیجو گر کر سنبھل جائے ہے جیت اس کی

اپنا تبصرہ بھیجیں