اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے مشیر عون چوہدری نے دعویٰ کیا ہےکہ ریحام خان نے ان کے سامنے علیم خان نے اپنی فلم کے لیےایک کروڑ روپے مانگے۔ریحام خان کی متنازع کتاب سے متعلق اپنے بیان میں عون چوہدری نے کہا کہ ریحام خان کو پیسوں اور طاقت کی بہت لالچ تھی اور انہیں پیسے اور طاقت حاصل کرنے کی بہت جلدی تھی۔انہوں نے کہا کہ میرے سامنے ریحام خان نے اپنی فلم کے لیے علیم خان سے ایک کروڑ مانگے اور فلم کے فرنیچر کے قرضے کے لیے پی ٹی آئی پارلیمینٹرین سے لاکھوں روپے مانگے تھے لیکن یہ فرنیچر کبھی واپس نہیں کیا گیا، بس غائب ہوگیا۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ دورہ کراچی میں بھی ریحام خان نےایک بزنس مین سےرقم مانگی تھی۔
Load/Hide Comments