بیجنگ: چین میں ایک 98 سالہ قدیم عمارت کو اُس کے اصل مقام سے 54 میٹر کے فاصلے پر 90 ڈگری کے زاویئے پر گھما کر رکھ دیا گیا۔چائنا گلوبل ٹیلیویژن نیٹ ورک (سی ٹی جی این) کی جانب سے یوٹیوب پر جاری کی گئی ایک ٹائم لیپس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح ایک 98 سالہ قدیم عمارت کو 54 میٹر کی دوری پر رکھ دیا گیا۔شنگھائی میں واقع سالوں قدیم اس عمارت کی جگہ ایک نئے کمرشل کمپلیکس کی تعمیر ہونی تھی، جس کے لیے اس عمارت کو مسمار کیا جانا تھا تاہم انجینئرز نے اس کی تاریخی اہمیت کے پیش نظر اسے توڑنے کے بجائے دوسری جگہ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔اس عمارت کی منتقلی کا عمل رواں برس 13 اپریل میں شروع کیا گیا جو رواں ماہ یکم جون کو اختتام کو پہنچا۔سی ٹی جی این کے مطابق اس عمارت کو 54.322 میٹر کی دوری پر 89.6 (تقریباً 90) ڈگری پر گھما کر رکھ دیا گیا ہے۔منتقل کیے جانی والی اس عمارت کو نئے کمپلیکس کے آفس کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments