اسلام آباد: وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر ںے ایف بی آر کو رواں مالی سال کے ٹیکس اہداف حاصل کرنےکیلئے تمام اقدامات کی ہدایت کی ہے۔اسلام آباد میں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حکام نے ملاقات کی جس میں وزیر خزانہ کو مالی سال 18-2017 کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی جب کہ انہیں ایمنسٹی اسکیم اور ٹیکس ریبیٹ صورتحال پر بھی معلومات دی گئیں۔چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ مالی سال 2013 میں ٹیکس ٹوجی ڈی پی 8.7 فیصد تھی، پانچ سال میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی 12.4فیصد پر پہنچ گئی ہے، انکم ٹیکس گوشوارے 5 برس میں دُگنا ہوکر 14 لاکھ سے بڑھ گئے ہیں۔چیئرمین ایف بی آر نے مزید بتایا کہ ایس آر او کے ذریعے 300 ارب روپے کی مرعات واپس لی گئیں، ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلئے قومی شناختی کارڈ کو نیشنل ٹیکس نمبر کا درجہ دیا گیا، نئے مالی سال میں ٹیکس سلیب 7 سے کم کرکے 4 کردئیے گئے۔اس موقع پر ڈاکٹر شمشاد اختر نے ملکی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی فنڈنگ کے لیے ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا تناسب بڑھانا ہوگا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments