حال ہی میں ہونے والی ایک نئی تحقیق کے بعد سائنس دان اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ انسانوں کی طرح جانور بھی ہمیشہ سے آپس میں باتیں کرتے آئے ہیں اور اس گفتگو میں ان کے بھی کچھ اصول و قواعد ضرور ہوتے ہیں۔ برطانیہ، جرمنی اور نیدرلینڈ کے سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں دریافت کیا ہے کہ کرہ ارض پر موجود تمام جانور ہمیشہ سے آپس میں باتیں کرتے آئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق جانوروں کے درمیان ہونے والی گفتگو سمجھنا اب بھی انتہائی مشکل ہے، حالانکہ پرندوں کی بولیوں پر 50 سال سے تحقیق کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ دو طرفہ گفتگو کے دوران جواب دینے کے لیے انسان تقریباً 200 ملی سیکنڈز کا وقفہ ضرور دیتے ہیں، لیکن حالیہ تحقیق میں سائنسدانوں کو معلوم ہوا ہے کہ کچھ جانور بھی دوسرے کی بات سن کر جواب دینے (Turn-Talking) کے دوران وقفہ ضرور لیتے ہیں اور مداخلت کو برا سمجھتے ہیں۔سائنسدانوں کے مطابق شمالی امریکا میں پایا جانے والا پرندہ ‘بلیک کیپڈ چکا دیس’ (black-capped chickadees) اور مینا کی قسم کا ایک پرندہ ‘یورپین اسٹارلنگز’ (European starlings) وہ جانور ہیں، جو گفتگو کے دوران دوسرے کی بات مکمل ہونے تک مناسب وقفہ ضرور دیتے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments