بالی وڈ اداکار سنجے دت کا کہنا ہے کہ ان کے مرحوم والد سنیل دت ان کی طاقت کی بنیاد ہیں اور وہ ہر گزرتے دن کے ساتھ اپنی زندگی میں ان کی کمی محسوس کرتے ہیں۔گزشتہ روز مرحوم اداکار و سیاستدان سنیل دت کی سالگرہ کے موقع پر ان کے بیٹے سنجے دت نے والد کے ساتھ گزارے گئے دنوں کو یاد کیا اور ماضی کی چند یادگار تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔ سنجے نے اپنے والد کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا، ‘ہیپی برتھ ڈیڈ، اگرچہ آپ یہاں نہیں ہیں لیکن میں اپنی ہر سانس میں آپ کی موجودگی محسوس کرتا ہوں۔’سنجے نے مزید کہا، ‘میں اُس وقت کو یاد کرتا ہوں، جب ہم ساتھ تھے اور آپ کی سکھائی ہوئی باتوں پر عمل کرنے کی کوشش کرتا ہوں، ہم آپ کو بہت مس کرتے ہیں۔’اداکار نے انسٹاگرام پر بھی اپنے والد کے ساتھ لی گئی اپنی بچپن کی ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments