سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کو عہدے سے ہٹانے کیلئے ن لیگ کی درخواست خارج کردی

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کو عہدے سے ہٹانے کے لیے مسلم لیگ (ن) کی درخواست خارج کردی۔چیئرمین نیب کو عہدے سے ہٹانے کے لیے مسلم لیگ (ن) جاپان کے رہنما نور احمد اعوان کی درخواست پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے اِن چیمبر سماعت کی۔مختصر سماعت کے بعد چیف جسٹس نے چیئرمین نیب کو ہٹانے سے متعلق (ن) لیگ کی درخواست خارج کر دی۔
واضح رہے کہ نور اعوان نے گزشتہ ماہ 12 مئی کو چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی تھی۔
درخواست گزار نے موقف اپنایا تھا کہ 8 مئی کو چیئرمین نیب نے ایک پریس ریلیز جاری کی جس میں سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی جانب سے پیسے بھارت منتقل کرنے کا ذکر کیا گیا۔درخواست گزار نے آئینی درخواست میں کہا تھا کہ پریس ریلیز نواز شریف کو بدنام کرنے کے لیے جاری کی گئی جس کی نیب چیئرمین کی جانب سےکوئی تردید نہیں کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں