لاہور: مسلم لیگ (ن) نے حسن عسکری کے بطور نگران وزیراعلیٰ پنجاب پر تحفظات کا اظہار کردیا۔پنجاب میں حکومت اور اپوزیشن کے بعد پارلیمانی کمیٹی کے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب پر ناکام ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے حسن عسکری کا بطور نگران وزیراعلیٰ انتخاب کا اعلان کیا۔سابق وزیر قانون پنجاب راناثناءاللہ نے اپنے رد عمل میں کہا کہ حسن عسکری کی بطور نگران وزیراعلیٰ تقرری پر تحفظات ہیں، وہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کےخلاف باتیں کرتے رہے ہیں، انہوں نے ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ حسن عسکری جمہوریت پر یقین نہیں رکھتے، ان سے غیر جانبدار اور میرٹ پر کام کی توقع نہیں کی جاسکتی، بدقسمتی ہے جس شخص نے ایک اسکول نہیں چلایا وہ صوبہ چلائے گا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments