غیرجانبدارانہ انتخابات کا انعقاد: ملک بھر میں افسران کے تبادلوں کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے انتخابات 2018 کو شفاف اور غیرجانبداد بنانے کے لیے ملک بھر میں افسران کے تبادلوں کا فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے مرحلہ وار افسران کے تبادلے کیے جائیں گے اور پہلے مرحلے میں صوبائی چیف سیکرٹریز اور آئی جی پولیس تبدیل کیے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن میں افسران کی سیاسی وفاداریاں پرکھنے کے لیے کام شروع کردیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹریز کو افسران کی فہرستوں پر خطوط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے چاروں صوبوں سے گریڈ 18 سے 22 تک کے افسران کی فہرستیں طلب کی جائیں گے۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق گریڈ 17 اور اس سے نیچے کے افسران کے تبادلوں کے لیے بھی چیف سیکرٹریز کو خطوط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں