اسلام آباد: چیف جسٹس نے نیب کو نندی پور پاور پراجیکٹ میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں نندی پاور پاور پراجیکٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں سیکریٹری توانائی اور دیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ نندی پور پاور پروجیکٹ ابھی تک کیوں نہیں بنا؟ پراجیکٹ کی فائل وزارت قانون میں کتناعرصہ رہی؟ پراجیکٹ میں جو فراڈ ہوا وہ دیکھنا چاہتا ہوں۔سیکریٹری توانائی نے عدالت کو بتایا کہ 525 میگاواٹ کے لیے 2005 میں نندی پور پاور پراجیکٹ بنا، 22 بلین کا منصوبہ 58 بلین تک جا پہنچا۔عدالت نے کہا کہ نندی پور پاور پراجیکٹ سے متعلق جعفری رپورٹ موجود ہے، پراجیکٹ میں کرپشن کے معاملے کو دیکھیں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments