واشنگٹن…امریکی حکام نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ امر یکہ افغان طالبان سے پھر مذاکرات کرے گا۔ افغان مسئلے کا حل افغانوں کی مرضی اور افغان قیادت کے تحت ہونا چاہیے ۔ امن عمل کے لئے پاکستان کا تعاون ناگزیر ہے۔ سیمینار میں امریکی حکام نے تصدیق کی کہ واشنگٹن افغانستان میں امن برقرار رکھنے لئے کثیر الجہت محاذ پر کام کررہا ہے ۔ اس مقصد کے لئے پاکستان مرکزی کردار دا کر سکتا ہے۔امریکی صدر کی سینئر مشیر لیزاسیرٹیس نے کہا کہ پاکستان سے افغانستان میں امن کی بحالی کےلئے مدد کی درخواست کی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے گزشتہ روز کہا تھا کہ پاکستان کو درپیش سیکیورٹی خدشات سمجھ چکے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ افغانستان میں امن کی بحالی میں ان کے مفاد کا خیال رکھیں گے ۔ واضح رہے کہ مائیک پومپیونے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ جبکہ مائیک پینس نے نگراں وزیراعظم ناصر الملک سے فون پر بات چیت کی۔ ان رابطوں کو دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں نرمی کے طور پر دیکھا جارہا ہے ۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments