لاہور: مسلم لیگ (ن) عام انتخابات 2018 کے لیے پہلے مرحلے میں اپنے امیدواروں کا اعلان آج کرے گی اور اس سے قبل پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس جاری ہے۔ماڈل ٹاؤن میں جاری اجلاس میں نوازشریف، شہبازشریف، مریم نواز، خواجہ سعد رفیق، احسن اقبال، پرویز ملک، سینیٹر اسف اشرف، رانا ثناءاللہ، رانا مشہود سمیت دیگر شریک ہیں۔ اجلاس کے دوران قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے انٹرویوز کا سلسلہ جاری اور مذکورہ رہنما امیدواروں کے انٹرویو لے رہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پہلے مرحلے میں قومی و صوبائی اسمبلی کے لیے پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے والے امیدواروں کے ناموں کا اعلان آج کیا جارہا ہے۔امیدواروں کے نام کے ساتھ ان کے حلقہ انتخاب بھی جاری ہوگا جب کہ دوسرے مرحلے میں مزید امیدواروں کا اعلان بعد میں ہوگا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments