کراچی …پیپلز پارٹی نے عام انتخابات کے لئے سندھ کی قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے 160 ٹکٹ جاری کردئیے۔سابق صدر آصف زرداری این اے 213 نواب شاہ ۔بلاول بھٹو این اے 246 کراچی اور این اے 200 لاڑکانہ سے الیکشن لڑیں گے۔پی ایس 10 لاڑکانہ ون سے فریال تالپور امیدوار ہوں گی۔سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پی ایس 80 جام شورو 1 اور پی ایس34 نوشہروفیروز دو سے میدان میں اتریں گے۔این اے247 کراچی ساوتھ سے عبدالعزیز میمن، این اے 248 سے عبدالقادر پٹیل اور این اے 250 ویسٹ سے علی احمد امیدوارہوں گے۔پی ایس 63 سے شرجیل میمن، منورتالپور این اے 219 میرپورخاص سے امیدوار ہوں گے۔ مرتضیٰ وہاب پی ایس111 ، پی ایس78 ٹھٹھہ سے حاجی علی حسن زرداری، پی ایس 127 کراچی ویسٹ سے ناز بلوچ، پی ایس 62 حیدر آباد سے جام خان شورو اور پی ایس 09 شکار پور سے آغا سراج درانی کو ٹکٹ دیا گیا ۔ کراچی کے حلقے این اے243 گلشن اقبال سے عمران خان کے مقابلے میں شہلا رضا کو ٹکٹ دیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments