دہرہ دون: افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے کپتان اصغر استانکزئی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ہند کی نسبت زیادہ اچھے اسپنر موجود ہیں اور میزبان ٹیم کے ساتھ تاریخی ٹیسٹ میچ کے دوران اچھا مقابلہ ہوگا یہ میچ یکطرفہ نہیں ہوگا۔ ہم اسے یادگار بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ یاد رہے کہ افغان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ کا درجہ ملنے کے بعد ہند کے خلاف اپنی پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والی ہے۔ یہ میچ14جون سے بنگلور میں کھیلا جائے گا۔ دہرہ دون میں بنگلہ دیش کو 3میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کرنے والی افغان ٹیم اب ہندکا سامنا کرنے کے لئے تیار ہے ۔ ٹیسٹ فارمیٹ کے تحت کھیلنا افغان ٹیم کے لئے پہلا موقع ہوگا لیکن وہ دنیا کی نمبر ون ٹیم کا بھرپور مقابلہ کرنے کے لئے تیار نظر آتی ہے۔افغان کپتان کا کہنا تھا کہ راشد خان اس وقت دنیا کے نمبر ون اسپنر ہیں اور ان کی کارکردگی سب کے سامنے ہے ۔ آئی پی ایل کے بعد بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں بھی اس نے اپنے کھیل سے خود کو نمبر ون ثابت کردیا ہے اور مجھے یہ دعویٰ کرتے ہوئے کوئی جھجک نہیں کہ وہ رویندر جڈیجہ اور روی چندرن ایشون سے اچھا اسپنر ہے ۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments