لاہور: عدالت عظمیٰ میں اصغر خان کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے پاکستان آنے میں رکاوٹ دور کردی ہے، اب وہ آئیں اور دکھائیں کہ کتنے بہادر ہیں۔ پرویز مشرف پاکستان آئیں گے تو قانون کے مطابق کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی زیر سربراہی 3 رکنی فل بینچ نے اصغر خان کیس کی سماعت کی، جس میں سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی، میر حاصل بزنجو، عابدہ حسین، غلام مصطفی کھر، ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن، اسد درانی اور روئیداد خان سمیت دیگر افراد پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ کیس میں مزید تاخیر برداشت نہیں کریں گے۔ ایک منٹ ضائع کئے بغیر تفتیش مکمل کی جائے۔ بعد ازاں عدالت نے وزارت دفاع سمیت تمام اداروں کو ایف آئی اے سے تعاون کرنے اور کیس کی تحقیقات مکمل ہونے تک ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کو کام کرنے کا حکم دیا۔ ساتھ ہی عدالت نے ایف آئی اے کو مقدمے کی تحقیقات کے لیے تعاون کرنے کا بھی حکم جاری کیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments