جدہ … تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ مدینہ منورہ میں پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ادب میں جوتے نہیں پہنے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بنی کریم کے شہر میں ان کا ادب اور احترام لازم ہے۔طیارے میں ہی جوتے اتار کر باہر آیا۔ ہوٹل سے مسجد نبوی بھی ایسے ہی گیا۔ تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ جب بھی روضہ رسول پر حاضری دیتا ہوں روح کو بڑا سکون ملتا ہے جو شاید کہیں نہیں مل سکتا۔ میری خوش قسمتی ہے کہ روضہ رسول پرحاضری اور مسجد نبوی میں نوافل کا موقع ملتا ہے۔ میری یہ بھی خوش قسمتی رہی کہ 27ویں شب وہاں موجو دتھا۔ اپنے ملک اور قوم کے لئے بھی دعائیں کیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments