پاکستان نے ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں شہری کی شہادت پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے احتجاج کیا اور بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے نتیجے میں شہری کی شہادت پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو طلب کرکے احتجاج کیا گیا، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا جس میں شہری کی شہادت پر احتجاج کیا گیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گزشتہ روز 12 جون کو بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی جس کے نتیجے میں چری کوٹ سیکٹر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے شہری محمد شکیل شہید ہوگیا تھا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق رواں برس بھارتی فائرنگ سے اب تک 29 شہری شہید اور 117 زخمی ہوچکے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments