ماسکو: فٹ بال ورلڈ کپ گروپ ای کے میچ میں سوئٹزر لینڈ نے سربیا کو ایک کے مقابلے میں دو گولز سے شکست دے دی۔روس کے کیلنگراڈ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پہلا گول سربیا کی جانب سے ایلکزینڈر مکرووچ نے پانچویں منٹ میں کیا۔سوئٹرز لینڈ نے 52ویں منٹ میں گول اسکور کرکے سربیا کی سبقت ختم کردی اور میچ 1-1 سے برابر ہوگیا۔میچ کے اختتامی لمحات میں سوئٹزر لینڈ کے شرڈن شقیری نے گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی جیت یقینی بنادی۔ورلڈ کپ میں آج تین میچ کھیلے جائیں گے جن میں بیلجیم اور تیونس، جنوبی کوریا اور میکسیکو، اور جرمنی اور سویڈن کے میچز شامل ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments