لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے اپنی جماعت کو عام انتخابات سے علیحدہ کردیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ انتخابی نظام کو صاف کرنے کی ضرورت ہے اور آرٹیکل 62،63 سے متعلق شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے تمام امیدواروں کو کاغذات واپس لینے کا حکم دیا۔ان کا کہنا تھاکہ جمہوریت کے نام پر جو جرم ہورہا ہے، اس کا حصہ نہیں بننا چاہتے، ہم سیاسی نظام کو کرپشن سے پاک کرنے کی جنگ لڑرہے ہیں لیکن بعض سیاسی جماعتیں اوررہنماوں نےدہرا معیار اپنا رکھا ہے۔پریس کانفرنس میں صحافی نے سوال کیا آپ انتخابات کا بائیکاٹ کررہے ہیں؟جس کے جواب میں طاہر القادری کا کہنا تھا کہ میں نے بائیکاٹ کا لفظ استعمال نہیں کیا، اسی لیے میں نے محتاط لفظ استعمال کیا ہے، ہم بطور جماعت انتخابات میں حصہ نہیں لے رہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments