واشنگٹن۔۔۔امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیوی ملانیا ٹرمپ نے غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے والے اپنے خاندانوں سے علیحدہ قیدی بناکر رکھے گئے بچوں سے ٹیکساس کے قیدخانے میں ملاقات کی۔ ملانیا نے ان بچوں سے ان کی خیریت دریافت کی۔اس سے قبل ٹرمپ نے اپنی اہلیہ ملانیا اور بیٹی ایوانکاٹرمپ کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایوانکا اورملانیا کو اس واقعہ سے کافی تکلیف محسوس ہورہی ہے۔میلانیا ٹرمپ اپنے ملبوسات اور بالوں کے اسٹائل کے باعث عمومی طور پر میڈیا میں مقبولیت حاصل کرتی رہتی ہیں۔ تارکین وطن کے کیمپ کے دورے پر بھی سابق ماڈل نے مشہور فیشن ڈیزائنر ’زارا‘ کی تیار کردہ سبز رنگ کی جیکٹ زیب تن کر رکھی تھی جس کی پشت پر I REALLY DON’T CARE,DO U’ ’یعنی :مجھے کسی کی پروا نہیں،کیا آپ کو ہے؟’ تحریر تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments