بنوں … تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نعیم الحق نے الزام لگایا کہ نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس دوست محمد خان بنوں میں تحریک انصاف کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں ۔بنوں سے تعلق رکھنے والے وزراءکے ذریعے لوگوں کو نوکریاں دینے کی لالچ دے کر عمران خان کو ہرانے کیلئے حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے ۔الیکشن کمشنر نگران وزیر اعلیٰ اور کابینہ کے خلاف نوٹس لیں۔ نگراں وزیر اعلی جمعیت علماءاسلام کو فائدہ پہنچانے کیلئے انتخابات پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔ عمران خان یکم جولائی کو بنوں اور رزمک میں جلسوں کے ذریعے سے باقاعدہ طور پر انتخابی مہم کا اعلان کریں گے۔ بنوں سمیت تمام پانچوں نشستیں جیت کر دکھائیں گے پورے پاکستان میں پی ٹی آئی بھاری اکثریت لے کر تاریخ کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طور پر ابھرے گی۔ 25جولائی کو عمران خان وزیر اعظم پاکستان منتخب ہونگے۔انہوںنے کہا کہ ٹکٹوں کے حوالے سے اختلافات ہیں وہ دورکئے جائیں گے۔ بھرپور انداز سے انتخابی دنگل میں اُ تریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ مولانا فضل الرحمن نے بے پناہ کرپشن کی ہے۔ وہ ہر حکومت کے ساتھ بیٹھ کر اپنی ضروریات پوری کرنے کیلئے ذرائع بناتے ہیں۔ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہے لیکن کبھی کشمیر کے مفاد میں آواز نہیں اُ ٹھائی۔ عالمی سطح پر کشمیر میں ہونے والے مظالم کی بات ہوئی مگر مولانا فضل الرحمن ابھی تک خاموش ہیں۔ و ہ بھی نواز شریف کی طرح نا اہلی کے حقدار ہیں۔ انہوں نے اثاثہ جات ظاہر کرنے میں بھی جھوٹ بولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی سیاست غربت ،جہالت ،منافقت ،نفرت اور ذلت کے خلاف ہے جو ملک کی ترقی میں رکاوٹ ہے ۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments