سری نگر مقبوضہ کشمیر کے آذادی پسند قائدین سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق نے ترکی میں رجب طبیب اردغان کی انتخابات میں بھاری جیت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ترقی کے صدر اور عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔سید علی گیلانی نے اپنے بیان میں کہاکہ جس جرات اور بہادری سے طیب اردگان ملت کے مسائل پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہیں اس سے امت میں ایک خوشگوار امید جاگی ہے کہ ایک طویل عرصے کے بعد مسلم امہ کی ایک نڈر اور بے باک قیادت سامنے آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طیب اردگان مسئلہ کشمیر پر بھی ایک واضح مبنی بر صداقت موقف رکھتے ہیں اور ہزاروں میل دور ہونے کے باوجود کشمیر میں ہورہے خونین صورتحال سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکے اور انہوں نے ہمیشہ کشمیری قوم کی حقِ خودارادیت کی تحریک کی حمایت کی ہے اور ہم امید رکھتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی مسئلہ کشمیر کو اس کے تاریخی پسِ منظر میں حل کرانے میں اپنا کلیدی رول ادا کریں گے ۔ حریت راہنما نے کہا ہماری طویل اور صبر آزما تحریک کا تقاضا ہے کہ تمام آزادی اور انصاف پسند ممالک اور خاص کر اسلامی ممالک کی تنظیموں پر ملی اور اخلاقی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عملی اقدامات کے ذریعے ہمارے گہرے زخموں پر مرہم رکھیں تاکہ ہمیں بھی بحیثیت انسان جینے کی آزادی نصیب ہو۔ انہوں نے کہاکہ عالمی اداروں اور خاص کر مسلم ممالک کی مجرمانہ خاموشی بھی بھارت کو یہاں کی نہتی قوم پر اپنے ناجائز قبضے کو دوام بخشنے کے لیے حوصلہ بخشتا ہے۔ گیلانی نے کہا کہ دنیا کے کسی کونے اور خاص کر کسی برادر ملک کی طرف سے ہمارے حق میں اٹھنے والی ہر آواز ہمارے حوصلوں اور جذبوں کو اور زیادہ جلا بخشنے کا موجب بنتی ہے اور ہمیں اپنے مبنی برحق وصداقت موقف پر اور زیادہ مضبوطی اور اعتماد کے ساتھ قائم رہنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ حریت راہنمانے کہا کہ ہم نے ہر حال میں بھارت کی بدترین غلامی سے نجات حاصل کرنے کی قسم کھا رکھی ہے اور ہم اپنے مقصد کے حصول تک اس عہد پر قائم ودائم رہیں گے۔ اس دوران حریت ( کانفرنس ع کے چیرمین میرواعظ عمر فاروق جنہیں ریاستی انتظامیہ نے ایک بار پھراپنے گھر میں نظر بند کرکے موصوف کی پر امن سرگرمیوں پر پہرے بٹھا دیئے ہیں ، نے اپنے ایک بیان میں ترکی کے صدر رجب طیب اردغان کی ترکی کے صدارتی انتخابات میں شاندار کامیابی پر اپنی اور جموںوکشمیر کے عوام کی جانب سے دلی مبارکباد اور تہنیت پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اردغان ماضی کی طرح عالم اسلام کو درپیش مسائل اور معاملات کے ساتھ ساتھ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور دائمی حل کیلئے اپنی کوششوںکو بروئے کار لائیںگے۔ میرواعظ نے کہا کہ ترکی عالم اسلام کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی برادری میں ایک امتیازی مقام کا حامل اسلامی ملک ہے اور او آئی سی میں Kashmir Contact Group کا بنیادی ممبر ملک ہے۔ اردغان کی صدارتی انتخابات میںکامیابی نہ صرف ترک عوام کیلئے ایک خوش آئند بات ہے بلکہ عالم اسلام کے ساتھ ساتھ کشمیری عوام کو بھی اس با اثر اسلامی ملک کے سربراہ سے بہت سی امیدیں اور توقعات وابستہ ہیں اور ہم امید رکھیں گے کہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین جو عالمی سطح پر سلگتے ہوئے سیاسی مسائل ہیں کے حل میں ترکی اپنا کلیدی کردار اد کرے گا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments