کراچی: شہرِ قائد کے علاقے کورنگی میں نامعلوم ملزمان نے ایک خواجہ سرا کو پتھروں اور تیز دھار آلے سے زخمی کردیا۔متاثرہ خواجہ سرا کی شناخت خوشی کے نام سے ہوئی۔خوشی کے دوست نیشا کے مطابق کورنگی بلال کالونی میں نامعلوم ملزمان نے خوشی کے گھر میں داخل ہوکر اس پر پتھروں سے حملہ کیا اور پھر تیز دھار آلے سے زخمی کردیا۔خواجہ سرا خوشی کو زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔رواں برس ملک کے مختلف علاقوں میں خواجہ سراؤں پر حملے کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں۔رواں برس مارچ میں خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک خواجہ سرا اپنے ساتھی سمیت جاں بحق ہوگیا تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments