اسلام آباد: الیکشن ٹریبونلز نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، (ن) لیگی امیدوار خواجہ آصف اور پی ٹی آئی کی رہنما فردوس عاشق اعوان کے خلاف دائر اپیلیں مسترد کرتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ایپلٹ ٹریبونل نے شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی پر سماعت کی جس کے دوران ان کے وکیل نے دلائل دیے۔وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ کاغذات نامزدگی حلف نامہ نامکمل ہونے پرمسترد کیے گئے جب کہ ریٹرننگ آفیسر نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے فیصلے میں لکھا کہ حلف نامہ مکمل پُر نہیں کیا گیا۔اس موقع پر شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ میں نے جو سب سے بہتر سمجھا وہ جواب دیا، حلقے میں سڑکیں بنانا وفاق، صوبائی اور مقامی حکومتوں کا کام ہے، یہ سروسز ایم پی اے یا ایم این اے کی نہیں اور میری نظر میں سب سے بڑی سروس یہی ہے کہ کبھی آمریت سے نہیں ملا اور جمہوریت کی خدمت کی۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں نے حلقے میں اپنا وقار بلند رکھا اور کبھی غیرجمہوری قوتوں سے نہیں ملا، عوام کو حق دیں کہ وہ امیدوار کو مسترد کریں نہ کہ ریٹرنگ آفیسر کو۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments