اگر آپ کے خیال میں یہ تصویر کسی کرین کی ہے تو یہ درست نہیں،اس عمارت کی حقیقت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

دنیا بھر میں ماضی میں کئی جگہوں کو مختلف کاموں کے لئے استعما ل کیا جاتا تھا جیسے کسی کرین کو وزن اٹھانے اور کسی جیل کو قیدیوں کو رکھنے کے لئے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ جب یہ قابل استعمال نہ رہیں تو اس کے استعمالات بھی دلچسپ ہوگئے۔
نیدرلینڈز کے شہر ایمسٹرڈیم میں واقع ایک کرین بھی کچھ ایسی ہی اشیاءمیں سے ایک ہے۔اس کرین میں تین لگثرری ہوٹل ہیں جن میں آپ کو زندگی کی ہر آسائش مل جاتی ہے۔ یہ 50میٹرلمبی اور250ٹن وزنی کرین کافی لمبے عرصے تک کام کرنے کے بعد جب ناکارہ ہوگئی اور ماہرین تعمیرات نے اسے ناقابل استعمال قرار دیا تو اسے ہوٹلوں میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اب اس کرین میں Faraldaنامی ہوٹل موجود ہے جہاں مہمانوں کو دنیا کی ہر نعمت میسر ہوتی ہے ۔ہوٹل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ کرین نیدرلینڈ میں شادی رچانے کے لئے سب سے محبوب جگہ تصور کی جاتی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہوٹل نے ان باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے شادی کے متعلق تمام اشیاءہوٹل میں رکھی ہوئی ہیں اور لوگ چاہیں تو اپنی تصاویر، بہترین کمرہ اور ہر طرح کی آسانی اس ہوٹل میں پاسکتے ہیں۔ہوٹل کے کمرے انتہائی پرآسائش اور آرام دہ ہیں اور نیدرلینڈ میں یہ مہنگے کمروں میں شمار ہوتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں