سابق حسینہ عالم ایشوریا رائے بچن اور انیل کپور کی فلم ’فنے خان‘ کا پہلا ٹیزر جاری ہوگیا۔فلم ’فنے خان‘ میں ایشوریا رائے بچن ، انیل کپور اور راج کمار راؤ مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے لیکن فلم کی خاص بات یہ ہے کہ ایشوریا رائے اور انیل کپور 17 سال بعد ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔سابق حسینہ عالم کی یہ فلم عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہونا تھی لیکن فلم کے پروڈیوسرز نے سلمان خان کی ’ریس 3‘ کے ساتھ باکس آفس ٹاکرے سے گریز کرتے ہوئے ریلیز کی تاریخ بدل دی تھی۔فلم کا پہلا پوسٹر گزشتہ روز جاری کیا گیا تھا لیکن اب فلم کا پہلا ٹیزر سامنے آیا ہے جس میں ایشوریا رائے کے انداز نے مداحوں کے دل موہ لیے ہیں۔ٹیزر 57 سیکنڈ کے دوانیے پر مبنی ہے جس میں انیل کپور اور راج کمار راؤ کو بھی دکھایا گیاہے .فلم ’فنے خان‘ 3 اگست کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جس کے پروڈیوسر خود انیل کپور بھی ہیں۔واضح رہےکہ انیل کپور اور ایشوریا کی ’تال‘ اور ’ہمارا دل آپ کے پاس ہے‘ مشہور فلموں میں شامل ہیں جب کہ دونوں اداکار فلم ’ہمارا دل آپ کے پاس ہے‘ میں 2000 میں آخری بار جلوہ گر ہوئے تھے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments