اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی انتخابی مہم بھرپور جوش و جذبے سے جاری ہے اور ایسے میں پی ٹی آئی نے گلوکار فرحان سعید کا انتخاب کرلیا ہے، جو کارکنوں اور ووٹروں کا لہو گرمانے کے لیے پارٹی کا نیا آفیشل گانا گائیں گے۔گزشتہ روز فرحان سعید نے بنی گالا میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اور الیکشن مہم 2018 کا آفیشل گانا گانے کے لیے ان پر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔فرحان سعید نے ٹوئٹر پر ملاقات کی تصاویر بھی شیئر کیں اور کہا کہ وہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے شکرگزار ہیں کہ انتخابی مہم کا آفیشل گانا گانے کے لیے ان پر بھروسہ کیا گیا۔گلوکار نے مزید لکھا کہ وہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی کوششوں اور سپورٹ کو بھی سراہتے ہیں۔واضح رہے کہ فرحان سعید متعدد سپر ہٹ گانے گا چکے ہیں جن میں، ’سجنی‘، ’تھوڑی دیر‘، ’دل ہوا پنچھی‘، ’ہلکا ہلکا سرور‘ اور دیگر شامل ہیں۔فرحان سعید گلوکاری کے ساتھ اداکاری میں بھی جوہر دکھاتے ہیں اور حال ہی میں ان کا رمضان کا خصوصی ڈرامہ سیریل ’سنو چندا‘ ریکارڈ توڑ ہٹ ثابت ہوا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments