بالی وڈ فلم ’اے بی سی ڈی 2‘ میں جلوہ گر ہونے والی ورون دھون اور شردھا کپور کی جوڑی ایک بار پھر فلم ’نواب زادے‘ کے ساتھ بڑی اسکرین پر واپسی اختیار کرنے جا رہی ہے۔ریمو ڈسوزا انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بننے والی ڈانس فلم ’نواب زادے‘ کے پہلے گانے ’ہائی ریٹڈ گبرو‘ کی ویڈیو ریلیز کردی گئی، جس میں ورون اور شردھا شاندار انداز میں نظر آئے۔’ہائی ریٹڈ گبرو’ گزشتہ برس گلوکار گرو رندھاوا نے گایا تھا جسے اب ایک نئے انداز سے ڈانس فلم ’نواب زادے‘ میں پیش کیا گیا ہے۔فلم میں مرکزی کردار مشہور ڈانسر راگھو جویال، پونیت پاٹھک اور دھرمیش یلاندی نبھا رہے ہیں، جس میں شردھا اور ورون بطور مہمان اداکار شرکت کریں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments