بالی وڈ اداکار انیل کپور اور ان کی صاحبزادی و اداکارہ سونم کپور کی آنے والی فلم ’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘ کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے۔فلم کا ٹیزر ریلیز ہوتے ہی ایک بار پھر انیل کپور کی 1994 میں ریلیز ہونے والی رومانوی فلم ’1942 لو اسٹوری‘ کی یادیں تازہ ہوگئی ہیں جس کا گانا ’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘ آج بھی اپنا سحر طاری کرتا ہے۔فلم کا نام اور ٹیزر بھی اسی گانے سے شروع کیا گیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلے ماضی کا پہلو ہے جس میں انیل کپور کی سادہ محبت کی کہانی بیان کی گئی ہے۔جب کہ دوسرا پہلو آج کے دور کی محبت ہے جس میں سونم کپور کہہ رہی ہیں کہ ’ٹرو لو، یعنی سچی محبت کے راستے میں کوئی نہ کوئی سیاپا ضرور ہوتا ہے، اگر نہ ہو تو ٹرو لو میں فیل کیسے آئے گی‘۔ فلم کا ٹیزر ایک منٹ 15 سیکنڈز پر مشتمل ہے جو چند ہی گھنٹوں میں مقبول ہوچکا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments