الاسکا….. محکمہ پولیس کو ایک نئے چور کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ چور کوئی اور نہیں بلکہ ایک گلہری تھی جس نے تھانے میں میز پر رکھا ہوا برگر چرا لیا اور پارکنگ لاٹ میں جاکر کھانے لگی۔ ایک پولیس اہلکار نے اسے برگر چراتے ہوئے دیکھ لیا تھا وہ اسکے پیچھے بھاگا۔ گلہری زیادہ ہوشیار نکلی اورتیزی سے بھاگتے ہوئے پولیس کی کاروں کے درمیان جاکر بیٹھ گئی اور برگر کے مزے لیتی رہی۔ اگرچہ پولیس اہلکار اسے ’’گرفتار ‘‘ کرنے میں ناکام رہا لیکن وہ بھی دور سے اسے دیکھتا اور تصاویر اتارتا رہا۔ بعد ازاں اس نے تمام تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالدیں۔ جسے اب تک ایک لاکھ42ہزار مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔ ایک صارف نے تو تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ محکمہ پولیس کو چاہئے کہ وہ گلہری کے جرائم پر قابو پانے کا ڈویژن بھی قائم کردے۔ میں اپنی خدمات اس ڈویژن کو دینے کیلئے تیار ہوں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments