بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کی فلم ’سنجو‘ نے باکس آفس پر رواں سال سب سے زیادہ پہلے روز کمائی کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’سنجو‘ کا انتظار مداحوں کو شدت سے تھا اور فلم نے بھی ریلیز ہوتے ہی فلم بینوں کو سنیما گھروں کا رخ کرنے پر مجبور کردیا ہے۔فلم ’سنجو‘ نے باکس آفس پر کمائی کا ریکارڈ بنالیا ہے اور سلمان خان کی ’ریس 3‘ کو مقابلے سے ہی آؤٹ کردیا ہے۔فلم نے ریلیز کے روز 34 کروڑ 75 لاکھ کابزنس کرکے رواں سال کی پہلے روز سب سے زیادہ کمائی والی فلم بن گئی ہے جب کہ سلمان کی ’ریس 3‘ نے 29 کروڑ 17 لاکھ کا بزنس کیا تھا۔دوسری جانب فلم ’سنجو‘ رنبیر کپور کے کیریئر کی بھی بڑی فلم بن گئی ہے اور اب تک ان کے کیریئر کی پہلے روز سب سے زیادہ بزنس والی فلم ہے۔’سنجو‘ سے قبل ان کے کیریئر کی سب سے زیادہ کمائی والی فلم ’بے شرم‘ تھی جس نے پہلے روز 21 کروڑ 56 لاکھ کا بزنس کیا تھا جب کہ ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ نے 19 کروڑ 45 لاکھ، ’اے دل ہے مشکل‘ نے 13 کروڑ 30 لاکھ کی کمائی ریلیز والے دن کی تھی۔یاد رہے کہ فلم ’سنجو‘ میں رنبیر کپور، سونم کپور، پاریش راول، دیا مرزا اور انوشکا سمیت کئی اداکاروں نے اہم کردار کیے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments