اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں 31 دن کی توسیع کے آرڈیننس پر دستخط کردیے۔نگران وفاقی کابینہ نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں 31 جولائی تک توسیع سے متعلق صدر مملکت کو سمری ارسال کی جس پر صدر ممنون حسین نے دستخط کردیے۔صدر کے دستخط کے بعد ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں 31 جولائی تک توسیع کردی گئی اور صارفین مقررہ تاریخ تک ایف بی آر کو ذرائع آمدن ظاہر کیے بغیر اثاثے ظاہر کرسکتے ہیں۔ایف بی آر کے مطابق اب تک 51 ہزار افراد نے ایمنسٹی اسکیم سے استفادہ کیا اور ایف بی آر 65 ارب روپے وصول کرچکا ہے۔گزشتہ روز نگران وزیراعظم ناصرالملک کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران ایمنسٹی اسکیم کے تحت حاصل رقوم اور میں توسیع سے متعلق بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں فنانشل انسٹی ٹیوشن رولز 2018 کی منظوری دی گئی جبکہ ایف آئی اے کو ریکوری آف فنانسز کے تحت درکار تحقیقاتی ادارہ مقرر کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments