لندن ….. جعلی قانونی امداد کے 12.6ملین پونڈ کے کلیم کے سلسلے میں 3ججوں اور دیگر 6 وکلاءکو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان ججوں میں سے ایک بیرسٹر ، ایک لیگل کلرک اور 4سالیسٹر ہیں۔ انہوں نے سرکاری خزانے سے 12.6ملین پونڈ کی رقم نکلوائی تھی۔ اب انہیں اگلے ماہ عدالت میں پیش کیا جائیگا۔ ان ججوں میں جز وقتی کام کرنے والے امیگریشن جج کرینہ مشل اور راسب غفار کو سول جج رازی شاہ کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔لیگل کلرک غازی خان، بیرسٹر شاہد رشید ، سالیسٹر جوزف ایمیا، اظہر خان، لائب مودی اور سمیرہ بشیرگرفتار شدگان میں شامل ہیں۔ ان سب کا تعلق لندن سے ہے۔انہیں 17جولائی کو عدالت میں پیش کیا جائیگا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments