کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے قافلے پر لیاری میں پتھراؤ کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جب کہ پولیس نے ملزمان کی شناخت کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس کے مطابق سرکار کی مدعیت میں درج مقدمے میں 13 مقامی افراد اور 400 سے زائد نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں حاجی باوا، رفیق بنگورہ اور اسماعیل سمیت 13 مقامی افراد نامزد ہیں جب کہ مقدمے میں بلوا کرنے، ہنگامہ آرائی اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایس ایس پی سٹی سمیع اللہ سومرو کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی ریلی پر پتھراؤ کرنے والے افراد کی شناخت کرلی گئی ہے تاہم ملزمان گزشتہ روز ہی علاقے سے فرار ہوگئے۔ ایس ایس پی سٹی کے مطابق پتھراؤ کرنے والوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، ملزمان کے موبائل فون نمبرز سے ان کی لوکیشن مل گئی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments