پیرس: فرانس میں جیل سے ایک مجرم کا فلمی انداز میں فرار ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں گینگسٹر ریڈوئن فائد کے 2 مسلح ساتھیوں نے پہلے ہیلی کاپٹر ہائی جیک کیا، پھر اسموک بم اور گرائنڈر کی مدد سے جیل کے اندر جا گھسے اور ساتھی کو فرار کرا لیا،کمانڈو طرز کی اس کارروائی میں 10 منٹ سے بھی کم لگے۔ جیل سے سزا یافتہ 46 سالہ ریڈوئن فائد کے 2 ساتھی اسموک بموں اور گرینڈر کی مدد سے پیرس کے جنوب مشرقی علاقے میں واقع جیل کے اندر جا پہنچے، اُس وقت ڈیوٹی پر موجود وارڈن مسلح نہیں تھے۔رپورٹ کے مطابق وارڈنز نے بھاگ کر جان بچائی اور الارم بجائے، تاہم ملزمان مجرم ریڈوئن کو لے کر ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر فرار ہو گئے۔کارروائی میں استعمال ہونے والا ہیلی کاپٹر ایک فلائٹ انسٹرکٹر سے ہائی جیک کیا گیا تھا، جس نے جیل کی حدود میں صبح 11 بجکر 15 منٹ پر لینڈ کیا، جو بعدازاں پیرس کے شمال مشرقی علاقے میں ایک جگہ پر موجود پایا گیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments