اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے فاٹا میں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات الیکشن 2018 کے ساتھ کرانے کی نظر ثانی درخواست مسترد کردی۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے پانچ رکنی بینچ نے متحدہ قبائل پارٹی کی فاٹا میں بھی 25 جولائی کو صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کرانے کی نظر ثانی درخواست پر سماعت کی۔تین درخواست گزاروں کی طرف سے بیرسٹر فروغ نسیم الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور اپنے دلائل میں مؤقف اپنایا کہ فاٹا میں صوبائی انتخابات سے متعلق حلقہ بندیوں کے لیے دو ماہ چاہئیں، عام انتخابات میں اگر تاخیر ہوتی ہے تو کوئی حرج نہیں۔الیکشن کمیشن نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا جو کچھ دیر بعد سناتے متحدہ قبائل پارٹی کی درخواست مسترد کردی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments