کراچی: نقیب اللہ قتل کیس کی پیروی کرنے والے سیف الرحمان کو مبینہ طور پر دھمکیاں ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔مدعی مقدمہ کے وکیل فیصل صدیقی ایڈووکیٹ نے آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی اور ایس ایس پی ملیر منیر احمد شیخ کو خط لکھا جس میں نقیب اللہ قتل کیس کی پیروی کرنے والے سیف الرحمان کو مبینہ دھمکیاں ملنے سے آگاہ کیا گیا ہے۔خط کے متن میں کہا گیا ہےکہ راؤ انوارکے ساتھیوں کی جانب سے سیف الرحمان کو دھمکیاں دی جارہی ہیں، سیف الرحمان حلقہ این اے 242 سے سیاسی جماعت کے امیدوار بھی ہیں۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ سیف الرحمان کو فون کال پر کہا گیا کہ راؤ انوار بے قصور ہے، مقدمات کی پیروی سے پیچھے ہٹاؤ۔آئی جی سندھ اور ایس ایس پی ملیر سے سیف الرحمان کی سیکیورٹی یقینی بنانے اور اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments