کافی عرصے سے یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ ’دھوم 4‘ میں پہلی دفعہ سلمان خان کے ساتھ رنویر سنگھ بھی مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے، تاہم اب ان افواہوں نے دم توڑ دیا ہے۔ یش راج فلمز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم ’دھوم 4‘ میں رنویر، سلمان خان کے ساتھ کام نہیں کریں گے۔ذرائع کے مطابق سلمان خان، رنویر سنگھ کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند نہیں ہیں کیوں کہ دونوں کے تعلقات میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔واضح رہے کہ 2016 میں پیرس میں فلم ’سلطان‘ کی اسکریننگ کے دوران رنویر سنگھ نے سلمان خان کے گانے پر رقص کیا تھا جس پر دبنگ خان آگ بگولہ ہوگئے تھے۔سلمان خان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا، ’کیا رنویر نے سلطان نہیں دیکھی؟ دل تو چاہتا ہے کہ کرسی اس کے سر پر توڑ دوں‘۔اس واقعے کے بعد سے دونوں اداکاروں کے درمیان ایک سرد جنگ جیسی صورتحال پائی جاتی ہے
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments