کینٹ….. برطانوی ٹائیکون ایلن مسک برطانیہ میں دنیا کی سب سے بڑی بیٹری تیار کرنا چاہتا ہے اور وہ اس کے لئے کینٹ کے علاقے میں ایک دلدلی زمین میں شمسی توانائی کے ایک ملین پینلز لگانا چاہتا ہے تاہم اس کے خلاف گرین موومنٹ نے مہم شروع کردی ہے۔ سولر انرجی منصوبے پر 400ملین پونڈ خرچ ہونگے۔ اس طرح 350میگا واٹ بجلی ذخیرہ ہوسکے گی۔ بتایا جاتا ہے کہ منصوبے کے مطابق فٹبال کی 600 پچز کے برابر رقبے پر یہ سولر پینل لگائے جائیں گے۔ اس دلدلی زمین پر دنیا کے پرندوں کی متعدد اقسام زندگی گزارتی ہیں۔ یہ زمین 890ایکڑ کی ہوگی او رکینٹ کے علاقے میں ہے۔ چونکہ یہاں سیلاب کا بھی خطرہ رہتا ہے اسلئے 989000 شمسی توانائی کے پینلز لگانے کے لئے 12فٹ کے اسٹینڈ قائم کئے جائیں گے۔ یعنی یہ 2ڈبل ڈیکر بسوں کی اونچائی جتنے ہونگے۔ ادھر گرین موومنٹ کا کہناہے کہ ان سولر پینلز کے لگنے سے وہاں ہریالی متاثر ہوگی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments