بیجنگ…. چین نے ایسا نیا ہائی ٹیک جاسوس ڈرون تیار کرلیا ہے جو حقیقی پرندہ لگتا ہے۔ اس نئی ٹیکنالوجی نے جدید ترین رڈار سسٹم کو بھی بے وقوف بنا دیا۔ ساﺅتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے اتوار کو یہ خبر دیتے ہوئے کہا کہ خوبصورت پرندے اس ڈرون کو اپنے ساتھ لے کر چلتے ہیں اور انہیں یہ تک پتہ نہیں چلتا کہ یہ ان کا ساتھی نہیں۔ اس پروگرام کا کوڈورڈ ”ڈوف“ہے اور اب تک 30 فوجی اور سرکاری ادارے اس ڈرون کو استعمال میں لاچکے ہیں۔ چین کے انتہائی دور دراز کے صوبے زنجیانگ اوغور خودمختار ریاست میں بھی اس کا استعمال کیا جارہا ہے۔ یہ ڈرون زیادہ وزنی نہیں ۔ ایک انتہائی حساس کیمرے اور جی پی ایس انٹینا سے لیس ہے۔ اصل پرندوں کی طرح یہ اپنے پر بھی پھڑپھڑاتا ہے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ اس کی رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور اسے ژیان صوبے کی ایک ٹیم نے تیار کیا ہے جو پہلے ہی اس کی 2 ہزار سے زیادہ تجرباتی پروازیں کرچکی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments