کوالالمپور: ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق پر کرپشن اسکینڈل کیس میں 3 الزامات کے تحت فرد جرم عائد کردی گئی تاہم انہوں نے صحت جرم سے انکار کردیا۔اینٹی کرپشن کمیشن نے گزشتہ روز کوالالمپور میں واقع سابق وزیراعظم نجیب رزاق کی ذاتی رہائشگاہ پر چھاپہ مار کر انہیں مالی بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کو آج کوالالمپور کی عدالت میں پیش کیا گیا۔سماعت کے دوران نجیب رزاق پر سرکاری فنڈ میں بدعنوانی اور خوردبرد کے 3 الزامات عائد کیے گئے ہیں، تاہم سابق وزیراعظم نے صحت جرم سے انکار کیا۔جج کا کہنا تھا کہ نجیب رزاق پر دسمبر 2014 سے مارچ 2015 کے دوران اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرنے کا الزام ہے، اس دوران سرکاری فنڈ سے 10 ملین ڈالر کی رقم ان کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی تھی۔رپورٹس ہیں کہ الزامات ثابت ہونے پر سابق وزیراعظم کو ہر الزام پر 20 ، 20 سال جیل کی سزا ہوسکتی ہے، اس کے علاوہ کوڑے مارنے کی سزا بھی مل سکتی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments