واشنگٹن۔۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے سپریم کورٹ میں جسٹس انتھونی کینڈی کی جگہ، جنہوں نے ریٹائر ہونے کا اعلان کیا ہے، نیا جج مقرر کرنے کے لیے چار امیدواروں سے ملاقات کی ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صدر نے مزید کہا کہ وہ اس سلسلے میں مزید دو یا تین امیدواروں سے ملاقات کریں گے۔صدر ٹرمپ نے بتایا کہ میں نے جن امیدواروں سے ملاقاتیں کی ہیں وہ مختلف حوالوں سے غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل ہیں۔وائٹ ہاؤس کی ترجمان ہکابی سینڈرز نے کہا کہ صدر نے ہر امیدوار سے تقریباً 45 منٹ تک ملاقات کی ہے۔تاہم ترجمان نے کسی بھی امیدوار کا نام ظاہر نہیں کیا۔ترجمان کا کہناتھا کہ صدر کسی ایسی شخصیت کی تلاش میں ہیں جو امریکی آئین کی سربلندی کے لیے کام کرسکے اور جس کی فہم وفراست اور مزاج اس منصب کے لیے مناسبت رکھتا ہو۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments