لاہور: نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر قانون کے تحت بلا امتیاز کارروائی کا حکم دے دیا۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں عام انتخابات کی تیاریوں سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں الیکشن ڈیوٹی پر 2 لاکھ 59 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اس کے علاوہ اجلاس میں اہم سیاسی رہنماؤں، جلسے جلوسوں کو بھی فول پروف سیکیورٹی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کا کہنا تھاکہ پاک فوج، رینجرز اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے ساتھ امن عامہ کے لائحہ عمل کو حتمی شکل دی گئی ہے۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے حکم دیا کہ پنجاب بھر میں انتخابی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنانے کےلیے دفعہ 144 نافذ ہے اور اس کی خلاف ورزی قانون کے مطابق بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments