اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہےکہ کل احتساب عدالت نے ایک طاقتور کو سزا سنائی اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی طاقتور کو سزا ملی۔اسلام آباد میں علما مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو دلدل سے نکالنے کیلئے قانون کی بالادستی لانا ہوگی، اس کا مطلب کمزور اور طاقتور سب برابر ہیں، ملک کو دلدل سے نکلانے کیلئے اسلامی اصول اپنانا ہوں گے ، (ن) لیگ کے لوگوں سے کہنا چاہتا ہوں کیا آپ نے اللہ کو جواب نہیں دینا؟ سب کو پتا تھا کہ جھوٹ پر جھوٹ بولا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو اللہ نے جتنے موقعے دیئے شاید کسی اور کو ملے ہوں، کل احتساب عدالت نے ایک طاقتور کو سزا سنائی اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی طاقتور کو سزا ملی۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھاکہ بچوں کے نام پر دنیا کے مہنگے ترین فلیٹس خریدے گئے اور پاکستان میں ڈھائی کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، یہ کسی ملک کا زوال ہے کہ اس کی اخلاقیات ختم ہوجائیں، اچھے اور برے کی تمیز ختم ہونے سے قومیں تباہ ہوجاتی ہیں۔عمران خان نے ختم نبوت کے حلف نامے میں تبدیلی سے متعلق راجہ ظفر الحق کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ بھی کیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments