اس میں کوئی شبہ نہیں کہ پاکستانی گلوکار بین الاقومی سطح پر بے حد مقبول ہیں اور ان کے پرستار سرحد پار بھی موجود ہیں۔ ایسے میں ’ملے ہو تم ہم کو‘ گیت سے مقبول ہونے والی بھارتی گلوکارہ نیہا ککر پاکستانی گلوکار سجاد علی کی بڑی مداح نکلیں۔امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں منعقد ہونے والے اے پی پی این اے کنونشن (APPNA Convention) میں میوزیکل لائیو کنسرٹ کے دوران نیہا ککر نے سجاد علی کا مقبول گانا ’ہر ظلم تیرا یاد ہے‘ گنگنایا اور انہیں خوب داد دی۔بھارتی گلوکارہ کا پرفارمنس کے درمیان کہنا تھا، ’سجاد علی بہت زبردست گاتے ہیں اور وہ بہت بہترین ہیں‘۔واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں جب کسی بھارتی فنکار کی جانب سے سجاد علی کی آواز کو سراہا گیا ہے، اس سے قبل بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمیٰ بھی ’رونے نہ دیا‘ گانا ری ٹوئیٹ کرچکی ہیں۔جب کہ گلوکار یو یو ہنی سنگھ نے بھی سجاد علی کے گانے ’لگا دیا دل‘ کو بہترین قرار دیا تھا۔کنونشن میں بالی وڈ سمیت پاکستانی شوبز اسٹارز نے بھی شرکت کی جن میں اداکارہ ریما اور صدا نگار ضیاء معین الدین بھی شامل تھے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments