گرفتاری میں کوئی رکاوٹ ناقابل برداشت ہوگی‘ چیئرمین نیب

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ریٹائرڈ) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ عدالت کی جانب سے سزا کے بعد نواز شریف اور مریم نواز کو گرفتار کیا جائے گا اور اس راستے میں آنے والی کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب کا کہنا ہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں نیب عدالت کی جانب سے دی گئی سزا کے سلسلے میں قانون کے مطابق عمل یقینی بنایا جائے گا اور رکاوٹیں پیدا کرنے والوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں